//

فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا سنسنی خیز میچ انگلینڈ نے جیت لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ نے فرانس کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو 6-4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی ٹیم 60 سال بعد ورلڈ کپ کے ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

میچ کے پہلے ہاف میں انگلش ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو دباؤ میں رکھا اور چار گول اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیکلین رائس نے تیسرے منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ ایزری کونسا نے 18ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے برتری مزید مستحکم کر دی۔

انگلینڈ کی کامیابی میں بکایو ساکا کی ہیٹ ٹرک نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے تین گول اسکور کیے۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے بھرپور واپسی کی کوشش کی اور چار گول کیے، جن میں کائلین ایم باپے نے دو، جبکہ بریڈلی بارکولا اور عثمان ڈیمبلے نے ایک ایک گول کیا، تاہم فرانس کی کوششیں فتح کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close