//

مفتی قوی نے بڑا انکشاف کر دیا

مفتی عبدالقوی کا پوڈکاسٹ میں بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو “ٹھرکی” قرار دیتے ہوئے ایسا بیان دیا جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو ٹھرکی یا “فلرٹ” سمجھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، “جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔”

مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی عمل کو اپنے انداز میں “ٹھرک” قرار دیتے ہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے میزبان کو ایسے مہمان کو مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close