پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی میرپور کے نائب صدر افتخار طیب ‘تحریک انصاف’ چھوڑ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا، میرپور ڈویژن کے نائب صدر افتخار طیب نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

تقریب میں آئی پی پی کے سربراہ عبدالعلیم خان اور آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے افتخار طیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گلے میں پارٹی مفلر پہنایا۔

اس موقع پر آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل نثار انصر ابدالی بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک تھے۔

خیال رہے محض ایک روز قبل ہی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اعلیٰ سطح پر افتخار طیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باضابطہ سفارشات بھجوائی تھیں۔ تاہم ٹکٹ کی سفارشات سامنے آنے کے اگلے ہی روز افتخار طیب نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق افتخار طیب کی شمولیت سے حلقہ LA-5 برنالہ میں استحکامِ پاکستان پارٹی کو ایک انتہائی مضبوط پوزیشن مل گئی ہے، جس سےانتخابی مقابلہ اب مزید دلچسپ اور کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close