پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت متعارف کرائی گئی بڑے پیمانے کی الیکٹرک وہیکل (ای وی) سکیم محکمہ خزانہ کے تحفظات کی زد میں آ گئی ہے۔ ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فراہمی کے منصوبے پر مالیاتی اور ادارہ جاتی پہلوؤں سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے منصوبے کا مکمل پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ الیکٹرک بائیکس فنانسنگ سکیم کے مالی ڈھانچے، سبسڈی، قرضوں کی ادائیگی اور ممکنہ ڈیفالٹ رسک سے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی جائے۔
محکمہ خزانہ نے بینک آف پنجاب کو ای وی فنانسنگ میں مرکزی کردار دینے پر بھی مالیاتی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے واضح جواز طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے منصوبے سے وابستہ مالیاتی خطرات اور متعلقہ اداروں کی تیاری پر بھی جامع رپورٹ مانگی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے منسلک اس ای وی منصوبے پر اٹھائے گئے تحفظات دور کیے جائیں گے، جبکہ تمام مالیاتی اور انتظامی پہلوؤں کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد ہی سکیم کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






