پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اب انعامات پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟نیا فنانس ایکٹ نافذ

نیا فنانس ایکٹ 27-2026 یکم جولائی سے نافذ ہو چکا اب پرائز بانڈ کے انعامات پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی بجٹ نافذ ہو گیا اور نئے فنانس ایکٹ کے تحت  رواں مالی سال بھی پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیب فائلرز افراد کی انعامی رقم سے 15 فیصد ٹیکس منہا کیا جائے گا جب کہ نان فائلرز افراد سے ٹیکس کی یہ وصولی دو گنا یعنی 30 فیصد ہو گی۔

اس مالیت کے پرائز بانڈ کا بمپر یا پہلا انعام 15 لاکھ روپے مالیت کا ہے، جو ایک خوش نصیب کو دیا جائے گا جب کہ 5 لاکھ روپے مالیت کے انعامات تین خوش نصیب بذریعہ قرعہ اندازی جیتیں گے جب کہ سیکڑوں افراد 9300 روپے مالیت کے انعامات کے حق دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو سود سے گریز کرتی ہے، وہ پرائز بانڈ میں سرمایہ کاری کرتی ہے، جس کے تحت ان کی اصل رقم محفوظ جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ ہر تین ماہ بعد نقد انعامات جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔ اس وقت مختلف مالیت کے پرائز بانڈ دستیاب ہیں۔ جو 100، 200، 750، 1500، 7500، 15،000، 25،000 اور 40،000 مالیت پر مشتمل ہیں۔

متعدد شعبوں میں ٹیکس پر نظر ثانی کی گئی ہے، اب پرائز بانڈ پر ملنے والے انعامات پر فائلر اور نان فائلر سے کتنی ٹیکس کٹوتی کی جائے کی اس کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے جیتنے والی رقم پر ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close