آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا میں سیاسی صورتحال دلچسپ رخ اختیار کر گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ مظہر قیوم نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے راجہ مظہر قیوم کو حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا سے اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
راجہ مظہر قیوم معروف سیاسی شخصیت اور سینئر سیاست دان راجہ عبدالقیوم خان کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بھی درخواست جمع کرا رکھی تھی، تاہم پارٹی قیادت نے حلقہ کھاوڑا سے راجہ ثاقب مجید کو ٹکٹ جاری کر دیا تھا۔
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد راجہ مظہر قیوم نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور اب وہ آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔
راجہ مظہر قیوم کی آئی پی پی میں شمولیت کے بعد حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا میں سیاسی جوڑ توڑ مزید تیز ہو گئی ہے جبکہ انتخابی مقابلہ بھی دلچسپ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے راجہ مظہر قیوم کو میدان میں اتارنے سے حلقے کا سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






