دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان ،شان مسعود کی چھٹی، اب کپتان کون ؟ جانئے

بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیاگیا،عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس سکواڈ میں شامل ہیں،ان کے علاوہ امام الحق،خرم شہزاد،  محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر اور غازی غوری کو سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود، عبید شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close