سابق رکن صوبائی اسمبلی، سابق ضلع ناظم لیہ اور سینئر سیاسی شخصیت ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کی نماز جنازہ آج 14 جون شام 6 بجے میلاد گراؤنڈ لیہ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
مرحوم ملک غلام حیدر تھند ضلع لیہ کی ایک بااثر سیاسی و سماجی شخصیت تھے اور طویل عرصے تک عوامی خدمت اور مقامی سیاست میں متحرک رہے۔
انہوں نے بطور رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ملک غلام حیدر تھند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






