ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر ایران کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور معاملہ مختلف سطحوں پر جائزے کے مرحلے میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کے سیاسی، قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ ماہرین اور متعلقہ فیصلہ ساز اداروں کی سطح پر جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام اس معاہدے کے ممکنہ اثرات، قومی مفادات اور قانونی تقاضوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوؤں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






