عید الاضحیٰ سے متعلق موٹر ویز پر بڑی پابندی عائد

موٹر ویز کے سینٹرل ریجن کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر موٹر وے پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

 

ترجمان کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جانور لے جانی والی گاڑیوں کو موٹر وے پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے بیان کے مطابق قربانی کے جانور لے جانی والی گاڑیاں عموماً اوور لوڈ ہوتی ہیں اور فٹ بھی نہیں ہوتیں، جس پر ترجمان نے کہا کہ اوور لوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں موٹر ویز پر سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں، اس لیے جانوروں سے لدی گاڑیوں کو موٹر وے کی بجائے متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

موٹر وے ترجمان کے مطابق ماضی میں ایسی گاڑیوں کے باعث موٹر ویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو موٹر وے کے انٹری پوائنٹس پر خصوصی چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب کسی بھی قسم کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close