زوردار دھماکا

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے بیت شمس میں ایک زور دار دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی صنعت سے متعلق ایک حساس تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کئی میل دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعہ ایک صنعتی یا دفاعی تنصیب کے قریب پیش آیا، تاہم اسرائیلی حکام نے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت یا ممکنہ نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکا حادثاتی تھا یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مقامی آبادی کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close