بھارت اور پی ٹی آئی دونوں کو پاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے۔

نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو رکوانے کے لیے جو کردار ادا کیا جا سکتا ہے، وہ کیا جائے، کیونکہ اس تنازع کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، جبکہ بھارت کے پیٹ میں بھی درد ہے کہ پاکستان کو اتنی عزت کیوں مل رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کو بھی پاکستان کی عالمی سطح پر عزت اور کامیابی برداشت نہیں ہو رہی، پاکستان کو عزت ملتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، تاہم عالمی حالات کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close