پاکستان نے ایران تجارت کیلئے نئے روٹس کا باضابطہ اعلان کر دیا

حکومت پاکستان نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس فیصلے سے نئے تجارتی مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے اور علاقائی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے نئے ٹرانزٹ روٹس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق گوادر، کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت تیسرے ملک سے ایران جانے والا سامان بھی پاکستان سے گزر کر جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانزٹ کارگو کے لیے مالی گارنٹی لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ ٹرانزٹ امور کے لیے ایف بی آر قوانین کے تحت کسٹمز طریقہ کار لاگو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close