آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنے کا امکان

پاکستان کے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اس اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے، جو 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

تیسرے جائزہ رپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جبکہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزے کے بعد مزید 210 ملین ڈالر اضافی مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد اگلی قسط کی منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close