پی ٹی آئی کی ملک بھر میں ریلیوں کی کوشش، متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(پی این آئی) حافظ آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر 2 کارکنان گرفتار ہو گئے۔

حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پارٹی کے حق میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ریلی نکالنے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ مقامی پولیس کی جانب سے درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ریلی نکالی اور ہلڑ بازی کی، ملزمان نے بغیر اجازت پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالی، ملزمان ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل پر ہلڑ بازی کرتے رہے، ریلی نکالنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close