سلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں گول میز کانفرنس کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مولانا فضل الرحمان سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد اس میں شریک ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سپریم کورٹ سے لیک تصویر پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آپ باقی کیسز لائیو اسٹریم کرواتے ہیں لیکن ایک تصویر پر اتنا مسئلہ؟ وہ تصویر تو آج ٹاپ ٹرینڈ میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارے قریبی رابطے ہیں اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ہم جلد ایک لائحہ عمل طے کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک کانفرنس 23 مئی کو لاہور میں کر رہے ہیں جس میں ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو لا رہے ہیں، اور ہماری خواہش ہے کہ اس میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوں، اس حوالے سے لطیف کھوسہ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں