کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہوگئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 33 ڈالرز گھٹ کر 4792 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔






