اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹ کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معززعدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز ہمیں عطا فرمایا، انشااللہ ہر وہ اقدام ضرور کریں گے جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو۔ لاہورہائیکورٹ نیواپڈا اور پاور کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسران کی فری بجلی یونٹس ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ جاری کیا تھا، عدالت نے فری بجلی یونٹس ختم کرنے کا وزارت انرجی کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے درخواستیں خارج کردیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






