پی ٹی آئی کے اپنے اتحادی ہی ناراض ہو گئے

مردان: پی ٹی آئی کے مردان میں جلسہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اپنے اتحادی ہی ناراض ہو گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق علیمہ خان کی تنقید کے باعث تحریک تحفظ آئین نے مردان جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،علیمہ خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر سخت تنقید کی جس کے باعث انہوں نے شرکت سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے تحفظات ظاہرکئے ہیں کہ علیمہ خان کی وجہ سے کارکنان چارج ہیں، وہ جلسہ میں لیڈرشپ کے ساتھ بدتمیزی بھی کر سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنا جلسہ اپنے ہی صوبہ میں کامیاب کروانے کے لیے وزیر اعلی سہیل آفریدی کو ٹاسک سونپ دیا ،وزیر اعلی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کو منانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہو سکے ۔ذرائع تحریک تحفظ آئین کے مطابق جب تک علیمہ خان پارٹی کے فیصلوں اور ایسی حکمت عملی پر تنقید بند نہیں کرتی جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔دو روز قبل سلمان اکرم راجہ نے بھی علیمہ خان پر تنقید کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close