پنجاب کے ایک اور شہر میں ای چالان شروع

پنجاب کے شہر خانیوال میں بھی ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خانیوال میں جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی اور فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

اس جدید سسٹم کے تحت اوور اسپیڈنگ، لین کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار شناخت کی جائے گی، جس سے نہ صرف قانون کی عملداری بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو اپنی ترجیح بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close