ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کرادی

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا ترکی میں خیرمقدم کیا اور 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔میڈیا کے مطابق صدرطیب اردوان نے وزیراعظم کی امن کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ترکی خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے صدر ایردوان کی دعوت اور روایتی ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ترک صدرکو جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔دونوں رہنماوں نے پائیدار اور دیرپا علاقائی امن کو آگے بڑھانے کے لیے موجودہ موقع کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، سال کے آخر میں انقرہ میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماوں نے جاری اقدامات کے نفاذ کو تیز کرنے اور اقتصادی مصروفیات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کا اختتام دونوں رہنماوں کی جانب سے پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، برادرانہ تعلقات کی تعمیر اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کے ساتھ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close