پرویز خٹک کی ترین گروپ میں شمولیت کا امکان؟ پی ٹی آئی رہنمائوں کی شمولیت کیلئے کون کون متحرک ہوگیا؟

لاہور (پی این آئی) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے رابطوں میں تیزی آگئی، گروپ نے پی ٹی آئی رہنماء پرویز خٹک سمیت دیگرسے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنمائوں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اوراسحاق خاکوانی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی سیاسی رہنمائوں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق پہلے سے ترین گروپ سے رابطے میں ہیں جبکہ سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان گروپ سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی بننے کی صورت میں پرویز خٹک کو پارٹی صدر یا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام سامنے آگئے۔عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیرترین خود سیاسی پارٹی کے پرنٹ انچیف ہوں گے۔نئی پارٹی چیئرمین یا مرکزی صدر کے عہدے پر کسی سینئر قابل بھروسہ رہنما کا انتخاب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ نئی پارٹی کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ان کے لیے مختلف مرکزی عہدوں کا آپشن بھی زیر غور ہے۔پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نئی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔دونوں رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی صورت میں پرویز خٹک کو صدر یا سیکرٹری جنرل اور اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

close