آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسلام آباد پولیس کے شہیدوں کے ورثاء کیلئے خصوصی تحفہ

اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدائے اسلام آباد پولیس کے ورثا کے لیے تحفہ دے دیا۔جنرل عاصم منیر کی طرف سے 25 ملین روپے کا تحفہ اعزازیہ تمام شہدا کے ورثا میں تقسیم کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہدا کے ورثا کو خطوط ارسال کر دیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہم شہدا کی قربانیوں کا حق نہیں ادا کر سکتے، یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدا کے ورثا کو پیش کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہدا کی طرف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔۔۔

close