آزاد کشمیر، لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کریں گے، سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد کی زیر صدارت پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کی سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری بہبود آبادی عطااللہ عطا، ایڈیشنل سیکرٹیر ی سروسز راشد حنیف، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس چوہدری مہربان، ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء، جامعہ کشمیر شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ خان، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن راجہ سجاد لطیف ، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب، ایڈمنسٹریٹر زکوۃ ڈاکٹر قدسیہ بتول، صدر سینٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے مظفرآباد میں انعقاد کے حوالہ سے قائم کر دہ مختلف کمیٹیوں کی پراگراس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا پروگرام حتمی ہو گیا ہے۔ اس حوالہ سے تمام کمیٹیاں اپنا اپنا کام شروع کر دیں۔ فیسٹیول کے تمام سیشن کے لیے فوکل پرسن نامزد ہو چکے ہیں۔ لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کریں گے۔ اس فیسٹیول میں ثقافت، ٹور ازم، خواتین، میڈیا اور آرٹیکل 35Aاور 370کے حوالہ سے سیشن ہونگے۔ جن میں آزادکشمیر اور پاکستان سے نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ فیسٹیول کے سیشن میں آزادکشمیر سیاحوں کی جنت، کشمیر کا ثقافتی ورثہ، کشمیر کا مزاحمتی ادب، ادب اور کشمیر، کشمیری عورت کا سفر، مسئلہ کشمیر میں میڈیا کا کر دار، مشاعرہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 35Aاور 370کے تناظر میں، کشمیر اور فکر اقبال، دبستان کشمیر کے نقوش، ہمیں ماتھے پر بوسہ دو، سہیل احمد عزیزی کے ساتھ ایک شام ہونگے۔۔۔۔

close