پنجاب اور کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ 560سے زائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گے۔

جوکہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گاان کومنہ کی کھانی پڑی،ان کاکہناتھا کہ اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کوچت کردیا،جواپنے آپ کوگروسمجھتے تھے جوعمران خان کودیوارکےساتھ لگاناچاہتے تھے و ہی دیواران پرگرگئی ہے، الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے رکاوٹیں مت کھڑی کرے اورنوازشریف کوبلا ئے، نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیں،ان کاکہناتھا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہے ،پنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

close