پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے ، جہانگیر ترین نے اپنی تمام ملز سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے جس کے باعث کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی رمضان شوگر ملز پہلے ہی کرشنگ شروع کر چکی ہے جبکہ جہانگیر ترین نے بھی اپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان اور وفاقی حکومت کے درمیان چینی ایکسپورٹ کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث پنجاب میں گنے کی کرشنگ کا باقاعدہ آغاز نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جمعہ سے

کرشنگ شروع کرنیکا اعلان کر رکھا ہے اور کسان گنے کی فصل تیار کر کے کرشنگ کے انتظار میں ہیں، تاخیر سے کسانوں کا شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز مالکان نے گنے کی خریداری سے انکار کر دیا اور ملز مالکان نے بتایاکہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی تو کرشنگ شروع کریں گے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کین ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، شوگر ملز مالکان چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو فوری اضافہ بھی چاہتے ہیں۔

close