پی ٹی آئی جلسہ اور دھرنا ، رانا ثنا ءاللہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سے متعلق وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اوروفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اجلاس میں شریک تھے جبکہ کے پی کے آئی جی پولیس معظم جاہ اور چیف سیکرٹری نے آن لائن شرکت کی ،پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور قائم مقام آئی جی ،آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی

شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے/دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شرکاء نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس کے شرکاء نے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پرچڑھائی کے غیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں، چیف سیکرٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔

close