وزیر دفاع خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی کی تاریخ بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف اس سال کے آخر تک پاکستان آ جائیںگے،کابینہ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چارنام زیر غور لائے جار ہے ہیں،مجھے اس بات کا علم نہیں ، (آج) جمعرات تک نام فائنل ہو جائیں گے ۔بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے،

قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں،اس سے دو روز میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 243میں تقرری کا طریقہ درج ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں پتہ ، آپ نے پڑھا ہوگا ، آپ کو پتہ ہوگا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر ہو یا وزیراعظم قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہیئں، پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔

close