وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو بڑی کارروائیاں

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ائر پورٹ سیکیورٹی فورس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئین برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ائر پورٹ سیکیورٹی فورس کےترجمان کے مطابق اسلام آباد سے دوہا کے مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد کرلئے گئے، مسافر شہناز شاہ نے ڈالر بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے اسکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا، بیگ کی تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایک اور کارروائی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دمام جانے والے مسافر کے سامان سے 6 کلو 330 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ مسافر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرلی گئی اورابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔۔۔۔۔

close