سیاستدانوں کو “تھریٹ” ہے، شیخ رشید نے اپوزیشن قیادت کو خبردار کر دیا، بےنظیر بھٹو نے میری بات نہ مانی اور شہید ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشیدنے 23 مارچ کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی قیادت کی سلامتی کو بڑے خطرےسے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بینظیر بھٹو کو بھی سمجھایا تھا جلسہ نہ کریں، پر انہوں نے کیا اور شہید ہوگئیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو ’’تھریٹ‘‘ ہے کوویڈ بھی تیزی پر ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کی وجہ سے آدھا اسلام آباد وزیر داخلہ کی بجائے کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے راستے بند ہوں گے،

انہیں سمجھ آجانی چاہیے۔سینیٹ کے اجلاس میں اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےوزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ڈرا نہیں رہا، 23 مارچ کو آنا ہے تو شوق پورا کرلیں، میں کہوں گا کہ دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، اپوزیشن 23 کے بجائے 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمرز لگے ہوں گے، میڈیا پر ان کا شو نہیں چلے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنانا چاہیے، سات سال پہلے جو نعرہ لگاتا تھا گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو آج تک یہی نعرہ چل رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے کئی گروپ بن چکے ہیں ان کے ناموں میں نہیں جانا چاہتا، بلوچستان کے ساتھ دو سو کلو میٹر باڑ لگانا باقی ہے، بھارت کبھی افغان طالبان اور پاکستان کے بہتر تعلقات نہیں چاہتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی بھی ہے، ہم اندر کچھ اور باہر کچھ اور تقریر کرتے ہیں، زیادہ باتیں کیں تو میڈیا میں طوفان اٹھ جائےگا۔۔۔۔۔۔

close