اپنی ہی پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کی رکنیت ختم کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی ہے۔

احمد جواد کو صفائی کا موقع دیا گیا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے۔ احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

close