اب آر پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کی کڑی شرائط پر نوازشریف نے سرپکڑ لیا

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا کی کڑی شرائط پر سر پکڑ لیا اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں

،مولانا نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب مزید دو رخی پالیسیبدلنا ہوگی ،اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بھی مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی

چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے اپنی شرائط پر ن لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے ۔دوسری جانب مولانا فض الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی۔پنجاب میں تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے ہم کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

close