ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص دوسرے سے پیچھے نہیں، اسد عمر نے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حرمت رسول ﷺ کے معاملے میں ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسد عمرکا کہنا تھا کہ نبی ﷺ سے پیار ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اللہ کے نبی ﷺ سے مجھے بھی اتنا ہی پیار ہے جتنا احسن اقبال کو ۔ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص دوسرے سے پیچھے نہیں۔ اس پر دو رائے نہیں کہ اس معالے پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے۔ ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے سے گستاخی کے مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر جس طریقے سے پاکستان اور اس کے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی کہیں سے سننے کو نہیں ملی۔

close