جلاؤ گھیراؤ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 400 افراد گرفتار

پی ایس جی (Paris Saint Germain) کی فتح پر پیرس میں جلاؤگھیراؤ شروع کردیا گیا۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے اور دکانوں پرحملے کیے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، کئی مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور دیگر سامان کو سڑک پر آگ لگادی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مظاہرین نے فضا میں چھوڑنے والی آتش بازی سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں پر چلادی۔

پولیس نے 400 سےزائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

پولیس نے مظاہروں کا خدشہ ہونے کے سبب 22 ہزار اہلکار دارلحکومت پیرس میں تعینات کیے تھے تاہم جلاؤ گھیراو نہ روکا جاسکا۔

یاد رہے کہ پی ایس جی نے آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close