کورونا وائرس کی تباہکاریاں،ملک بھر میں لاک ڈائون،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سخت لاک ڈائون کی حمایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے، ملک میں اشیا خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ایوان صدر میں متحرک ہوں اور بھرپور کام کر رہا ہوں، میری خواہش تھی کہ زیادہ سخت

لاک ڈاؤن ہو۔انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی بحران آیا، وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کرائیں اور رپورٹ آگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے دیں پھر مزید حقائق بھی سامنے آئیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ ٹاسک دیے ہیں جن پر کام کر رہا ہوں، قانون سازی کے لیے افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔ صدر مملکت نے واضح کیا کہ چینی بحران کی رپورٹ آنے کے بعد بھی موجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت اپاہج نہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close