رمضان المبارک کے دوران عبادت گھروں پر کریں،حکومت نے عوام سے اپیل کر دی

ایران (پی این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر کرنے کی اپیل کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلی ویژن پر عوام سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام سے رمضان المبارک کی عبادات گھروں پر کرنے کی اپیل

کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ہم سب رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے لیکن ہم سب کو گھروں پر تنہائی میں کی گئی عبادات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے اور ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھر والوں کے ساتھ عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایران میں آج بھی 117 افراد مہلک کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 117 اموات ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 110 تک پہنچ گئی۔جبکہ ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 634 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ایران میں اب متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار 220 ہوگئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close