عمران خان پر سرمایہ کاری کرنیوالے ساتھ چھوڑ رہے ہیں، اگلے سال سے ملک میں کس کی حکومت ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

رانی پور(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو منحوس قرار دیدیا۔رانی پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے ریلوے میں حادثات نہیں رکے۔ ریلوے

کو سدھارنے کے بجائے شیخ رشید ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں اور سارا ملبہ مخالفین پر ڈالتے ہیں، ہم جیل اور سختیوں کی پیداوارہیں، میرے خلاف 1990 میں اس وقت کلاشنکوف کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب جام صادق وزیر اعلی سندھ تھے۔ شیخ رشید کو ہر نیوز کانفرنس میں اپنے خلاف ایک مقدمے کا ذکر نہیں بھولتا۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پر سرمایہ لگانے والوں میں سے 80 فیصد ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ دیگر 20 فیصد سرمایہ کار اور ٹھیکیدار بھی اس سال چھوڑ جائیں گے۔ عمران خان کی حکومت اس سال نہیں رہے گی، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close