کمپنی کی پروڈکٹ پر منفی تبصرہ کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

ابوجا(پی این آئی) نائیجیریا میں ایک خاتون کو محض ٹماٹر پیوری کے ڈبےپر آن لائن منفی پوسٹ کرنے پر سات سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیوما اوکولی نامی 39 سالہ خاتون نے فیس بک پر ٹماٹر پیوری کے ایک ڈبے کے بارے میں اپنی رائے شیئر کی جوانہوں نے حال ہی میں خریدا تھا اور دعویٰ کیا کہ اس میں بہت زیادہ چینی ہے۔انہوں نے اپنے دوستوں اور فالوورز سے بھی اپنی رائےکی تصدیق چاہی۔ چیوما کی یہ عام پوسٹ غیرمتوقع طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 3000 سے زیادہ تبصرے سامنے آئے۔ تبصرہ کرنے والوں میں ایک خاتون بھی تھیں جن کا دعویٰ تھا کہ وہ ایرسکو فوڈز لمیٹڈ کمپنی کے بانی کی بہن ہیں جنہوں نے بند ٹماٹر پیوری کو بنایا ہے۔

close