ہزاروں گھوڑوں کو فائرنگ کر کے مار دینے کا فیصلہ

کینبرا (پی این آئی) آسٹریلیا میں ہزاروں گھوڑوں کو فائرنگ کر کے مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کر کے مار دیا جائے گا۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں ’برمبیز‘ کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی حکام 2027ء کے وسط تک اس تعداد کو کم کر کے 3 ہزار تک لانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی گھوڑے کھانے اور رہائش کے لیے دوسرے جانوروں سے مقابلہ کرتے ہیں اور پانی کے ذرائع کو ناقابلِ استعمال بنا دیتے ہیں۔۔۔۔۔

جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کر کے مارنے کا طریقہ اس سے قبل 2000ء میں مختصر مدت کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اس دوران 3 دن میں 600 سے زیادہ گھوڑوں کو مار دیا گیا تھا۔۔۔۔۔

close