4 سو کا موبائل فون 5 ہزار میں پڑ گیا

دبئی (پی این آئی) دبئی میں ایک شہری کو 4 سو درہم کا موبائل 5 ہزار میں پڑ گیا ۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شہری نے موبائل فون خریدا جو خراب ہو گیا جس کے بعد شہری کو تجارتی مرکز میں غصہ اور توڑ پھوڑ کرنا بہت مہنگا پڑا۔۔۔۔ یو اے ای کے اخبار کے مطابق ایک مقامی شہری دبئی کے معروف تجارتی مرکز پہنچا اور خریدا گیا موبائل خراب ہونے کا دعوی کیا۔۔۔۔۔ شہری کا اصرار تھا کہ اسے خریدے گئے موبائل کی قیمت چار سو درہم واپس کی جائے لیکن سیلز مین نے بتایا کوئی فیصلہ کرنے سے قبل ٹیکنیکل ماہر سے موبائل کو چیک کرانا ہوگا اور خرابی کی نوعیت دیکھی جائے گی۔۔۔۔۔

تاہم خریدار نے کوئی بات نہ سنی اور رقم کی واپسی پر اصرار کیا۔۔۔۔ اس نے سیلز مین سے جھگڑا کیا اور اسے دھکا دیا جس کے نتیجے میں کاروباری مرکز کے کاونٹر پر رکھے لیپ ٹاپ گرا دیئے۔۔۔۔ کاروباری مرکز کے مالک نے پولیس کو طلب کرکے رپورٹ درج کرا دی۔۔۔۔ فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد توڑ پھوڑ کے الزام میں عدالت نے شہری کو 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔۔۔۔؟

close