ریحام خان نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے انوکھا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر بند ہونے سے پہلے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ریحام خان نے’بی فور ٹوئٹر شٹ ڈاؤن‘ کے ٹرینڈ کے ساتھ لکھا کہ برائے مہربانی نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔ یہ صورتحال اس قدر دلچسپ ہو چکی ہے کہ اس حوالے سے اب نئے اور انوکھے مطالبے سامنے آنے لگے ہیں۔۔۔۔

close