سال کا آخری مکمل چاند گرہن، پاکستان میں کل کس وقت نظر آئے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سال کے آخری چاند گرہن کے حوالے سے موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا،

شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔ یہ بات اہم ہے کہ چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہو گا۔۔۔۔

close