سندھ پولیس کی تین اہلکار ایک ہی دن میں کروڑ پتی ہو گئے، بینک اکاؤنٹ میں 5، 5 کروڑ کہاں سے آئے؟ تہلکہ مچ گیا

لاڑکانہ (پی این آئی) سندھ پولیس کے اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ہی دن میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں اس رپورٹ نے سندھ حکومت اور پولیس کے حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ بینک کے زمہ دار ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹ میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔ جن کے اکاؤنٹس میں یہ رقم منتقل ہوئی ہے ان میں اے ایس آئی نثار احمد (ہیڈ محرر تھانہ آریجا)، اہلکار سدھیر کلہوڑو (نائب محرر پولیس لائن لاڑکانہ) اور اہلکار علی رضا (ون فائیو لاڑکانہ) میں تعینات ہیں۔

اے ایس آئی نثار احمد کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ بینک سے ایس ایم ایس موصول ہوا ہے کہ اکاؤنٹ میں 5 کروڑ منتقل ہوئے ہیں۔ اہلکار سدھیر کلہوڑو کا کہنا تھا کہ بینک سے تنخواہ نکلوانے گیا تو اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے پڑے تھے۔اس حوالے سے اہلکار علی رضا تنیو کے مطابق ان کے اکاؤنٹ میں لگ بھگ 83 ہزار کی رقم موجود تھے، لیکن پتہ نہیں کہ یہ 5 کروڑ کہاں سے آگئے۔ اے ایس آئی اور ان تمام اہلکاروں نے واضح کیا ہے کہ ہمارا ان پیسوں سے کوئی تعلق نہیں، اعلیٰ حکام ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل رقوم کا نوٹس لیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اے ایس آئی کا تعلق لاڑکانہ جبکہ پولیس اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی سے ہے۔

close