تاریخ کی انوکھی سرجری، دماغ کی 9 گھنٹے طویل سرجری کے دوران مریض کیا کرتا رہا ؟ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)تاریخ کی انوکھی سرجری،دماغ کی 9 گھنٹے طویل سرجری کے دوران مریض کیا کرتا رہا ؟ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دماغ کی گھنٹوں طویل سرجری کے دوران ایک مریض ایسا کام کرتے پایا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی

جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق 9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا ‘لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ اسپتال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیورو سرجن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ

سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔ مریض کو سرجری کے دوران جگا کر رکھنے کی ایک بڑی وجہ درست نیورونل نیٹ ورک کا پتا لگانا ہے جو دماغ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں جس میں بولنے، دیکھنے، حرکت کرنے اور یاد رکھنے سمیت دیگر افعال شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکڑز کا کہنا تھا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔

close