خواب میں دوسری عورت سے اظہار محبت، بیوی نے سوئے شوہر پر کھولتا پانی پھینک دیا

بولیویا (پی این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں بیوی نے نیند میں دوسری عورت کے خواب دیکھنے پر سوتے ہوئے شوہر کے جسم پر کھولتا پانی ڈال کر جھلسا دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بولیویا کی خاتون کو اپنے سوئے ہوئے شوہر کے جسم پر گرم پانی پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر خواب میں دوسری عورت سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے نیند میں دوسری عورت سے اظہارِ محبت کرنے پر مجھے غصہ آیا،

پھر میں کچن میں گئی اور کھولتے ہوئے پانی سے بھرا برتن شوہر کے جسم پر ڈال دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق گرم پانی گرنے کی وجہ سے متاثرہ شخص کے بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

close