کمپیوٹر کی غلطی، کمپنی کا ملازم 286 گنا تنخواہ وصول کے استعفیٰ دے کر غائب ہو گیا

واشنگٹن (پی این آئی) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں ایک شہری کو مئی کے مہینے میں کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے 286 مرتبہ تنخواہ ادا کردی گئی، ملازم کمپیوٹر کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر اضافی تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کرکے استعفیٰ دے کر غائب ہو گیا۔
عالمی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ایک ملازم جو اس غلطی کا ذمہ دار ہے اب اس معاملے پر شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ غلطی سے ملازم کو گزشتہ ماہ تنخواہ کی مد میں ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی رقم چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کی گئی جبکہ اس کی تنخواہ 542 امریکی ڈالر کے برابر بنتی تھی۔ خطیر رقم اس کی تنخواہ سے 286 گنا زیادہ ہے اور اب یہ رقم مذکورہ بالا شخص واپس نہیں کرنا چاہتا اور نوکری سے استعفیٰ دے کر غائب ہوگیا ہے اور اب اس کا کوئی سراغ بھی نہیں مل رہا۔کمپنی کے اب کمپنی کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ قانونی چارہ جوئی کرکے رقم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔۔۔۔

close