سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 800 سال پرانی باقیات دریافت

تبوک (آئی این پی)سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 800 سال پرانی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔خلیجی ملک کے علاقے تبوک ریجن میں نئے تعمیر ہونے والے شہر نیوم میں تعمیراتی کام کی کھدائی کے دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں ہیں، ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ارضیاتی سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ خْشکی پر درفیات ہونے والے یہ فوسلز لاکھوں سال قبل زیر آب تھے اور یہ دریافت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس خطے میں زندگی لاکھوں سال پہلے بھی موجود تھی۔۔۔۔

close