جیل میں قید نوجوت سنگھ سدھو کو کلرک کی نوکری مل گئی

پٹیالہ (پی این آئی) بھارت میں مانگ پارٹی کے رہنما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، ٹی وی اینکر نوجوت سنگھ سدھو کو قید کے دوران پٹیالہ جیل میں نوکری مل گئی۔ بھارت کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو، جنہیں حال ہی میں ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے، پٹیالہ سینٹرل جیل میں کلرک کے طور پر کام کریں گے جہاں انہیں اپنی سزا پوری کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ سدھو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام کے لیے باہر نہیں جائیں گے اور فائلیں اُن کی بیرک میں بھیجی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیل میں رہتے ہوئے، سدھو تین ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے۔ اس کے بعد، اُنہیں غیر ہنر مند یا ہنر مند کے طور پر درجہ بندی دی جائے گی۔۔۔۔

close