خاتون پولیس افسر نے اپنے منگیتر کو گرفتار کر لیا

آسام (پی این آئی) خاتون پولیس افسر نے اپنے منگیتر کو گرفتار کر لیا، یہ دلچسپ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نگاؤں نامی علاقے میں تعینات سب انسپکٹر جنمونی ربھا کو اپنے ہونے والے شوہر کے جرم کا پتہ لگا تو اس نے منگیتر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون پولیس افسر نے اپنے ہونے والے شوہر کو گرفتار بھی کر لیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے آئل اینڈ نیچر گیس کارپوریشن کا نمائندہ بن کر لوگوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اس کیس کی تفتیش کی گئی تو پولیس نے کمپنی کی 11 جعلی مہریں بھی برآمد کیں جبکہ جعلی دستاویزات بھی ملیں جن میں شناختی کارڈ وغیرہ شامل تھے۔ مزکورہ خاتون پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اور ملزم کے ساتھ رواں برس نومبر میں شادی ہونے والی تھی

close