خاتون ڈکیت کی بڑی واردات،حجام کی دکان میں 8افراد سے کر 7موبائل اور نقدی بھی لے گئی، ویڈیو وائرل

لاہور(آئی این پی) اسلام پورہ میں ایک خاتون ڈاکو کی اپنے ساتھی ڈاکو کے ساتھ واردات کی نجی ٹی وی نے حاصل کرلی جس کے مطابق لاہور میں اب لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرنے لگ گئی ہیں، اس طرح کا ایک واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ڈکیت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی، اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہیر ڈریسر کی دکان میں خاتون گھستی ہے اور اس کا ساتھی دکان کے گیٹ پر ہی کھڑا ہے، جب کہ برقعہ پوش خاتون دکان میں موجود 8 افراد سے 7 موبائل اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکو اور اس کے ساتھی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، سی سی ٹی وی اور کیمروں کی مدد سے تلاش کر رہے ہیں تاہم حتمی طور پر کہا نہیں جاسکتا کہ خاتون کے روپ میں مرد ہے یا واقعی عورت ہی ڈکیت ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے وردات کرنے والی خاتون یا خاتون بنے ہوئے شخص کو ڈھونڈنا جائے گا۔۔۔۔۔

close